20201109_200503

سبق 1: انگلش حروف کی شناخت اور اردو حروف کے مطابق انکا تلفظ

 آپ نے ابھی تک اگر ویڈیو نہیں دیکھی ہیں،  تو دیکھ سکتے ہیں. نیچے دئے گئے امیج پر کلک کرئیے ویڈیو کھل کر سامنے آئیگی۔

تحریری سبق 1

عموماً ہم اردو کے حروف سے واقف تو ہوتے ہیں لیکن ان حروف کو انگلش میں کیا کہتے اس میں یا تو ہم مشکوک رہتے ہیں یا پھر مطابقت نہیں کر پاتے۔۔۔۔۔
آج کا ہمارا عنوان یہی ہے۔ آگے بڑھنے سے پہلے یہ بات ذہن میں رکھ لیں کہ انگلش زبان کا رسم الخط یعنی لکھنے کا طریقہ وہ رومن رسم الخط ہے جبکہ اردو کا فارسی رسم الخط ہے۔۔۔۔
انگریزی میں وہ رسم الخط جو استعمال ہوتے ہیں وہ دو طریقے ہیں۔
1. کیپٹل (Capital) بڑے حروف والے جیسے:
A B C D E F G H I J K L M N O P Q R S T U V W X Y Z
2. اِسمال (Small) چھوٹے حروف والے جیسے :
a b c d e f g h I j k l m n o p q r s t u v w x y z

آپکی آسانی کے لئے پہلے اردو حروف پھر اسی کے آگے انگلش کے حروف درج کئے دے رہے ہیں تاکہ آپ اچھے سے سمجھ لیں کہ انگلش اور اُردو کے حروف میں کیا مطابقت ہے۔
ا—-A
ب—-B
پ—-P
ت—-T
ٹ—T
ث—-S
ج—-J
چ—-CH
ح—-H
خ—-KH
د—-D
ذ—-Z
ر—-R
ڑ—-D
ز—-Z
ژ—-Z
س—-S
ش—-SH
ص—-S
ض—-Z
ط—-T
ظ—-Z
ع—-A
غ—-G
ف—-F/PH
ق—-Q
ک—-K
ل—-L
م—-M
ن—-N
و—-V/W
ہ—-H
ء—-A
ی—-Y
ے—-E

زبر—-A
اَ—-A
آ—-AA
اٰ—-AA
زیر—-  i
اِ—-i
ٰاِي—-EE
اَي—-AI/AY  یای لین
پیش—-U

اُو—

یہ واو مدہ ہے اور معروف پڑھا اور لکھا جائے گا جیسے

نوح: Nooh

روح: Rooh

اُو—O

یہ مجہول پڑھا اور لکھا جائے گا جیسے

شور: Shor

موڑ: Mod

اَو—Ow/OU

یہ واو لین ہے ۔ اسے اس طرح پڑھیں گے جیسے

نوشاد : Noushad/ Nowshad

مولا: Moula/ Mowla

اب ہم ان حروف کو پڑھیں گے جو مل کر آتے ہیں اور انکا تلفظ بھی مختلف ہوتا ہے جیسے:

بھ—BH
پھ—PH
تھ—TH
ٹھ—TH
جھ—JH
چھ—CH
دھ—DH
ڈھ—DH
ڑھ—DH
کھ—KH
گھ—GH

ان 🖕کو بغور پڑھیں اور  اردو کے کسی بھی  الفاظ یا جملے کو انگلش میں لکھنے کی مشق کریں جیسے
عثمان میرا بھائی ہے
اسکا اُردو میں ترجمہ نہیں کرنا ہے بلکہ اسی کو انگلش میں اُردو کے مطابق لکھنا ہے جیسے

Usman mera bhai hai

اس طریقے سے آپ اس وقت لکھ پائیں گے جب ویڈیو مکمل اور توجہ کے ساتھ دیکھیں گے۔

ہوم ورک/ Home Wokr

کہاں رہتے ہو؟
.یہ میری دوکان ہے
.بازار میں بہت آدمی ہیںآ

.نے والے مہینے میں میں دلی جاؤنگا

.دلی بڑا شہر ہے
.اس دنیا کا مالک الله ہے
.مدرسے بند ہیں
وہ سب قرآن کب پڑھتے ہیں؟
.میں نے ناشتہ کر لیا ہے
.فجر کی نماز ہمارے سارے دن کی ضامن ہوتی ہے
عشق الله سے ہو تو مزہ دیتا ہے۔
اگر انسان سے ہو تو سزا دیتا ہے۔

یاد رہے کہ اسے ترجمہ نہیں کرنا ہے بلکہ اسی کو انگلش میں لکھنا ہے۔ مثلاََ

آج دھوپ تیز ہے۔
اسے اس طرح بنانا ہے
Aaj dhoop tez hai.

Leave a Reply

Open chat
1
Do Want to hire Content Wroter?
Assalamu Alaikum I am Shaban Ali Nadvi From shabanwrites.in
How can i help you?