Letter, Word, Sentence, Paragraph اور آرٹیکل کسے کہتے ہیں

سبق نمبر 9

گرامر ہر زبان کی جان ہوتی ہے اور اسی سےمعلوم ہوتا ہے کی انسان غلط بول رہا ہے یا صحیح کہہ رہا ہے۔

قواعد کا جاننا بہت ضروری ہے۔ تو چلئیے انگلش سے متعلق کچھ اہم معلومات حاصل کرتے ہیں

آئیے کچھ Basic چیزیں سیکھتے ہیں:

(1) انگریزی میں A سے لیکر Z تک کل 26/ حروف ہوتے ہیں.

(2) کل یعنی A سے Z تک کے پورے مجموعے کو Alphabet (حروف تہجی) کہتے ہیں. صرف ایک حرف a یا b یا c کو Alphabet نہیں کہہ سکتے،بلکہ a سے z تک پورے کو Alphabet کہتے ہیں.

(3)ان میں سے ہر ایک حرف کو Letter کہتے ہیں. جیسے A B C D E… اس میںA ایک letter ہے,B ایک الگ letter ہے اسی طرح C ایک الگ letter ہے.

(4) (حروف) Letter سے مل کر ایک Word(لفظ) بنتا ہے،جیسے Go ایک word ہے،جس میں دو letter ہیں:
G+O=: Go جاؤ
S+O= : So اس لئے، چناچہ

اسی طرح God ایک word ہے،جس میں تین letter ہیں:
G + O + D = God

(5)لفظوں یعنی Words سے مل کر ایک Sentence(جملہ) بنتا ہے،جیسے:
Madeenah is beautiful.
مدینہ خوبصورت ہے۔

یہ ایک جملہ ہے،جس میں تین words ہیں:
Madeenah+ is +beautiful =
Madeenah is beautiful.

اسی طرح:
I am a teacher.
میں ایک استاد ہوں ۔
اس میں دیکھیے 4 Words ہیں:

I + am + a + teacher= I am a teacher.

کچھ لوگوں کو لگتا ہوگا کہ ابھی تو ہم نے پڑھا کہ a اور i یہ ایک letter ہے،تو یہاں اسے word کیسے کہا گیا؟
تو یاد رکھیں!
جب a اور i جملے یعنی sentence میں مل کر استعمال ہوتے ہیں تو انہیں ایک word مانا جاتا ہے.

Note:

جملے کے last میں ہمیشہ full stop ( . ) کا نشان آتا ہے.یہی جملے کی پہچان ہے. اس کے اخیر میں دیکھیے:

Allah is one.

 

(6)جملوں یعنی Sentences سے مل کر ایک Paragraph بنتا ہے،جیسے:

Muhammad was the last messenger. He was sent to guide the mankind. He called the people towards Allah. We should follow him.
ترجمہ: محمد صلی علیہ وسلم آخری رسول تھے۔ وہ نوع انسانی کی ہدایت کے لئے مبعوث کئے گئے تھے۔ انہوں لوگوں کو الله کی طرف بلایا۔ ہمیں انکی اتباع کرنی چاہئے۔

یہ ایک Paragraph ہے.اس میں چار Sentences ہیں:

(1) Muhammad was the last messenger.
(2) He was sent to guide the mankind.
(3) He called the people towards Allah.
(4) We should follow him.
نوٹ:

(ایک جملے سے بھی پیراگراف بن سکتا ہے،اگر جملہ لمبا ہو).

(7) کئی پیراگراف(paragraph) سے ملکر ایک Article یا essay یعنی مضمون بنتا ہے.جیسے بندے کا ایک مختصر مضمون دیکھیے جو اللہ رب العزت کے بارے میں ہے (یہ صرف مثال کیلیے ہے،تاکہ بات آسانی سے سمجھ میں آجائے:

Allah is the mightiest.

Allah is one. He is omnipotent and omnipresent. He maintains the whole universe. He is immortal and destines everything in the best way.

He never sleeps and eats. He has no father and mother. He created the whole universe and sent the messengers to guide human beings.

Every particle of this universe glories and bows down to Him. He can destroy the world within a blink. He is the ruler of all the rulers. There is no God but Allah. He deserves to be worshiped. So, We should worship him deeply.

الله ایک ہے۔ وہ قادر المطلق اور ہر جگہ حاضرو ناظر ہے۔ وہ ساری کائنات کو چلاتا ہے۔ وہ لافانی ہے اور ہر شی کو احسن طریقے سے وجود میں لاتا ہے۔

وہ کبھی نا ہی سوتا ہے اور نا ہی کھاتا ہے۔ اسکے نا ہی باپ ہے نا ماں۔ ساری کائنات کو اس نے بنایا پھر رسولوں کو انسانوں کی ہدایت کے لئے بھیجا۔

اس کائنات کا ہر ذرہ اسکی ثنا بیان کرتا ہےاور اسکے سامنے سجدہ ریز ہوتا ہے۔ وہ ایک پل میں دنیا کو تہس نہس کر سکتا ہے۔ وہ حاکموں کا حاکم ہے۔ اسکے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہی عبادت کا مستحق ہے۔ ہمیں اسی کی عبادت کرنی چاہئیے ۔

اس میں دیکھیے پہلے اوپر میں اس Article کا Title یعنی عنوان ہے، اس کے نیچے تین paragraph ہیں.

پہلا پیراگراف: Allah سے شروع ہے.

دوسرا: He never sleeps سے شروع ہے.

تیسرا :Every particle سے شروع ہے.

یاد رہے!

ہر پیرگراف کی شروعات نئے سطر(line) سے ہوتی ہے.یعنی جیسے ہی paragraph ختم ہو،ایک دوسری line سے لکھنا start کرنا پڑتا ہے.

(8) اردو کا رسم الخط(Script) یعنی لکھنے کا جو طریقہ ہے وہ فارسی کہلاتا ہے اور انگلش کا رسم الخط(Script)رومن (Roman) کہلاتا ہے.

 

آئیے کچھ وضاحت اور تفصیل جاتنے ہیں:

(1)اوپر ہم پڑھ چکے ہیں کہ Alphabet کے ہر حرف کو letter کہتے ہیں،یعنی a b c میں سے ہر ایک الگ الگ letter ہیں.

اس letter کو انگلش میں دو طرح لکھا جاتا ہے.
(1)Capital(بڑا)
(2) Small (چھوٹا)

Capital Letters

A B C D E F G H I J K L M N O P Q R S T U V W X Y Z

Small Letters

a b c d e f g h i j k l m n o p q r s t u v w x y z

نقشہ میں دیکھ سکتے ہیں.
اوپر میں Capital ہے اور نیچے میں Small letter ہے.

 

لکھنے میں زیادہ تر Small letter کا ہی use ہوتا ہے،البتہ کہیں کہیں Capital letter کا بھی use ہوتا ہے.

 

آئیے capital letter کے کچھ Common Rule (زیادہ استعمال ہونے والے قواعد) جان لیں:

(بڑے حروف لکھنے کے قواعد)

(1) ہر sentenceb(جملے) کا پہلا letter بڑا (Capital) لکھا جاتا ہے،جیسے:

Allah is the mightiest.(الله بہت طاقتور ہے)
Messengers are honest.(رسول ایماندار ہوتے ہیں)

اس میں دیکھیے:

پہلے جملے کا پہلا letter ہے A اسلیے وہ capital میں لکھا ہوا ہے.اور دوسرے جملے کا پہلا letter ہے M اسلیے وہ بھی capital میں ہے.

(2)کسی انسان یا جگہ کا نام بھی Capital سے لکھا جاتا ہے، جیسے:Ali,Usman Nadwa ,Deoband ,Bihar ,Kerlala وغیرہ.

(3)مختصرات (Short forms) کے تمام ناموں کو بھی Capital میں لکھتے ہیں،جیسے:
KB ( kilo Byte)
MB (Mega Byte)
ATM (Automatic Teller Machine)
OTP (One Time Password)

اس میں سب Capital میں ہی لکھا ہوا.

 

(4) “مَیں” کے معنی میں آنے والا آی(i) ہمیشہ Capital لکھا جاتا ہے،چاہے بیچ میں ہی کیوں نہ آئے،جیسے:

I am a student.
He is Hindu but I am Muslim.
What am I?
میں طالب علم ہوں۔
وہ ہندو ہے لیکن میں مسلمان ہوں۔
میں کیا ہوں۔

پہلے کے شروع اور دوسرے کے بیچ میں دونوں جگہ i “مَیں” کے معنی میں اسعمال ہوا ہے،اسلیے Capital میں لکھا گیا ہے.

یہ کچھ مختصر rules ہیں.جنہیں یاد کرلینا ضروری ہے.

Leave a Reply

Open chat
1
Do Want to hire Content Wroter?
Assalamu Alaikum I am Shaban Ali Nadvi From shabanwrites.in
How can i help you?